• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

متحدہ عرب امارات کا تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے نکلنے کا فیصلہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اماراتی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے اوپیک سے نکلنے کو امریکی صدر ٹرمپ کی فتح کے طور پر دیکھا جائے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ اوپیک کے رکن ملکوں پر اتحاد بنا کر مہنگا تیل بیچنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ 

ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا اوپیک رکن ملکوں کی حفاظت کرتا ہے، بدلے میں اوپیک ممالک تیل کی قیمتیں بڑھا کر ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق یو اے ای کو عرب ملکوں سے شکایت ہے کہ انہوں نے اسے ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید