• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین دفاع کیلئے نائن الیون کے بعد جیسے اتحاد کی ضرورت ہے، شاہ چارلس

برطانوی شاہ چارلس—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
برطانوی شاہ چارلس—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شاہ چارلس نے کہا ہے کہ یوکرین دفاع کے لیے نائن الیون کے بعد جیسے اتحاد کی ضرورت ہے۔

برطانیہ کے شاہ چارلس نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی کانگرس سے خطاب میں کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکا کا اتحاد تاریخی ہے اور دونوں  ممالک نے مشترکہ راستے تلاش کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکا کی شراکت داری پہلے سے زیادہ اہم ہے اور نئے خطرات مضبوط دفاعی کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں۔

شاہ چارلس نے واشنگٹن پریس ڈنر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا یہ عمل کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری ممالک عوام کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔

شاہ چارلس نے مذاہب کے احترام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رواداری، آزادی کا دفاع زیادہ ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید