• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمیر جسوال کا شریکِ حیات کو دھوکا دینے والوں کیلئے پیغام

گلوکار عمیر جسوال — فائل فوٹو
گلوکار عمیر جسوال — فائل فوٹو 

پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اداکار عمیر جسوال نے شریک حیاتِ کو دھوکا دینے والے لوگوں کے لیے پیغام دیا ہے۔

عمیر جسوال نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’معذرت، اگر آپ نے اپنے پارٹنر کو دھوکا دیا ہے تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے‘۔

پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہمیں اس عمل کو 2026ء میں عام کرنا چاہیے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

گلوکار کی یہ انسٹا اسٹوری چند ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ان کی رائے سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال اور ساتھی اداکارہ ثناء جاوید اکتوبر 2020ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، انہوں نے اچانک اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا، جس پر مداحوں نے اس جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔

2023ء میں عمیر جسوال اور ثناء جاوید کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، جن کی تصدیق اس وقت ہوئی جب 20 جنوری 2024ء کو ثناء جاوید نے کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کا اعلان کیا۔

بعد ازاں 2024ء میں 7 اکتوبر کو عمیر جیسوال نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید