• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازع کا خاتمہ ہی آبنائے ہُرمُز کو کھولنے کا سب سے بہتر اور یقینی طریقہ ہے، برطانیہ

ایڈ ملی بینڈ(تصویر سوشل میڈیا)۔
ایڈ ملی بینڈ(تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانوی وزیر توانائی ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلوانے کیلئے اتحادیوں سے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔  

لندن میں برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ آبنائے ہُرمُز کو دوبارہ کھولنا ہم سب کے مفاد میں ہے۔ 

ایڈ ملی بینڈ نے کہا تنازع کا خاتمہ ہی آبنائے ہُرمُز کو کھولنے کا سب سے بہتر اور یقینی طریقہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیر توانائی نے کہا کہ اس جنگ کا ہفتوں اور مہینوں تک جاری رہنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید