• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے ملی خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا فیز 2 سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 80 سال کی مراداں کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور خاتون اکثر گھر سے کئی روز تک غائب رہتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ 10 سے 15 روز بعد گھر پھر واپس آ جایا کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں، موت کی وجہ طبعی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفیہ عبداللّٰہ گبول گوٹھ کی رہائشی تھی، اہلِ خانہ قانونی کارروائی نہیں چاہتے اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

قومی خبریں سے مزید