تھرپارکر میں نومولود بچے کو پانی کی ٹنکی میں پھینکنے والے باپ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
بچے کے نانا کی مدعیت میں شقی القلب باپ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مدعی کے مطابق داماد اور بیٹی کا پیسوں پر جھگڑا ہوا تھا، بیٹی نے پیسے دینے سے انکار کیا تو داماد نے نواسے کو ٹنکی میں پھینک دیا۔
مدعی کے مطابق نواسے کو ٹنکی سے نکالا تو وہ دم توڑ چکا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔