• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی کورٹ کا سابقہ بیوی کو نکاح نامے میں درج زیورات کی ادائیگی کا فیصلہ درست قرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے سابقہ بیوی کو نکاح نامے میں درج زیورات ادا کرنے کا فیملی کورٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عامر علی کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح نامے کے کالم میں درج رقم یا زیورات شوہر طلاق کے بعد بھی ادا کرنے کا پابند ہے، شوہر نکاح نامے میں درج زیورات نہ دے تو بیوی مارکیٹ ویلیو کے تحت رقم کی حق دار ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے نکاح نامے میں 5 ہزار روپے حق مہر، 5 تولہ چاندی اور 10 تولہ سونا لکھوایا تھا، جن میں سے خاتون کے مطابق سابق شوہر نے طلاق کے بعد زیورات بطور حق مہر نہیں دیے جب کہ درخواست گزار کے مطابق حق مہر 5 ہزار روپے رکھا تھا جو ادا کر دیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیملی کورٹ نے نکاح نامے کے مواد کا درست جائزہ نہیں لیا۔

عدالت نے فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حق مہر کی مکمل ادائیگی کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید