کپتان………
یہ اس کرکٹر کی کہانی نہیں،
جس نے بہ طور کپتان پاکستان کو انڈر 19 ورلڈ کپ جتوایا۔
یہ اس کھلاڑی کی داستان نہیں،
جس نے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوائی۔
یہ اس کپتان کا قصہ نہیں،
جس کے دور میں پاکستان نے سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی میچز جیتے۔
درحقیقت میں اس شخص کا قصہ بیان کرنا چاہتا تھا،
جو ساری زندگی پہلے شخص کا مخالف، اس کا ناقد رہا۔
البتہ عجیب بات ہے کہ کوشش کے باوجود اس کا نام مجھے یاد نہیں آرہا۔
پہلے شخص کو تو دنیا سرفراز احمد کے نام سے جانتی ہے۔
جب کہ دوسرے شخص کو، جو اس کا مخالف تھا،
کوئی نہیں جانتا۔