اسٹار کھلاڑی ارجنٹائن کے لیونل میسی نے دوبارہ سے انٹرنیشنل فٹ بال میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ سے اپنے ملک کے کھیلنا چاہتے ہیں ، لیونل میسی نے اس سال جون میں کوپا امریکا فٹ بال کپ کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں ارجنٹائن کی شکست کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا ۔
لیکن اب اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ارجنٹائن کی طرف سے کھیلنا اور اپنے ملک کی مدد کرنا چاہتےہیں۔