• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ،کاشتکاروں کا مظاہرہ،تمباکو فصل اخراجات کے تناسب سے خریدنے کا مطالبہ

صوابی( نمائندہ   جنگ ) امیر جماعت اسلامی  خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمباکو کے کاشتکاروں کا استحصال  نہیں  ہونے دے گی بلکہ ا ن کے حقوق کے لئے ہر  اول دستے کا کر دار ادا کر ے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع جگنات ضلع صوابی میں کسان بورڈ ضلع صوابی کے زیر اہتمام ٹوبیکو کمپنیوں کے سامنے کاشتکاران تمباکو کی  بڑی ریلی سے خطاب کے دوران کیا ۔احتجاجی جلسے سے کسان بورڈ کے مرکزی صدر رضوان اللہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالصمد صافی ، ضلعی صدر خالد خان ، کسان کوارڈنیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری لیاقت یوسفزئی اور محمد علی ڈاگئی وال نے بھی خطاب کیا۔جلسے کے بعد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد کی قیادت میں کاشتکاروں نے ایک بڑی ریلی نکال کر ٹوبیکو کمپنیوں کے سامنے شدید احتجاج کیا اس موقع پر لیاقت یوسفزئی نے منظور کر دہ قراردادوں میں مطالبہ کیا کہ تمباکو  کی پیداوار پر فی کلو گرام خرچ 250روپے ہیں جب کہ ٹوبیکو کمپنیاں زمینداروں سے یہی تمباکو  فی کلو گرام180روپے خرید رہے ہیں لہٰذا اخراجات کے تناسب سے تمباکو خریدا جائے تمباکو  خیبر پختونخوا میں پیدا ہو رہی ہے لہٰذا اس کا اختیار مرکز سے لے کر صوبے کو دیا جائے اور صوبہ پی ٹی بی میں بورڈ تشکیل دیگا وفاق کو تمباکو کے مد میں سالانہ 115ارب روپے سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی کے شکل میں مل رہاہے اس کا بیس فی صد حصہ تمباکو کاشت کرنے والے علاقوں اور زمینداروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے جب کہ صوبائی حکومت کو ٹوبیکو سیس کے مد میں سالانہ ایک ارب روپے تک جو ٹیکس مل رہا ہے اس کو وزراء اور ممبران اسمبلی میں تقسیم کر نے کی بجائے تمباکو کاشت کے علاقوں کی ترقی اور زمینداروں کے فلاح و بہبود پر خرچ  کیا جائے۔
تازہ ترین