• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل کھنہ نے بھارت میں گیس کے بحران کا حل دھونڈ لیا

ٹوئنکل کھنہ - فوٹو: فائل
ٹوئنکل کھنہ - فوٹو: فائل

ممبئی میں جاری گیس بحران اور ایل پی جی سلینڈر کی قلت پر اداکار اکشے کمار نے ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے پہلے ہی دو انڈکشن اسٹووز خرید لیے ہیں۔

یہ بات انہوں نے منگل کو بی ایم سی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی، جہاں وہ ممبئی بی جے پی صدر امیت ستام کے ساتھ "ممبئی کلین لیگ" کے آغاز کے موقع پر موجود تھے۔

اکشے نے کہا کہ انہیں اب تک کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا، لیکن ٹوئنکل نے احتیاطاً انڈکشن اوون خرید لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ آلات گھر پہنچے ہیں یا نہیں، مگر آرڈر ضرور دیا گیا ہے۔

ممبئی میں ایل پی جی بحران

ممبئی کے گھروں اور ریستورانوں کو حالیہ دنوں میں ایل پی جی سلینڈرز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث بھارت کو گیس کی فراہمی متاثر ہے جس کے باعث یہاں گیس کا بحران پیدا ہوگیا۔ 

بھارت اپنی ضرورت کا تقریباً 60 فیصد ایل پی جی درآمد کرتا ہے، جو زیادہ تر آبنائے ہرمز کے راستے آتا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی کے باعث یہ راستہ بند ہو گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید