• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان کے والد سلیم خان ایک ماہ بعد اسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک ماہ بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، انہیں 17 فروری کو برین ہیمرج کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

90 سالہ سابق اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ منگل کے روز انہیں اسپتال سے چھٹی دی گئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کامیابی سے مکمل ہوا۔ دوران علاج انھیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا جبکہ برین ہیمرج کے باعث احتیاط کے طور پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی عمر کے پیش نظر مکمل صحتیابی میں وقت لگا۔

منگل کی صبح سلمان خان اسپتال پہنچے۔ جبکہ دوران علاج انکے دوسرے بچے ارباز خان، الویرا اور ارپیتا، جبکہ داماد اتول اگنی ہوتری اور ایوش شرما انکی عیادت کے لیے آتے رہے۔ ان کی اہلیہ سلمیٰ خان اور ہیلن بھی اسپتال میں انکے ساتھ موجود رہیں۔

ان کے دیرینہ ساتھی جاوید اختر کے علاوہ کئی معروف شخصیات جن میں عامر خان، شاہ رخ خان، سچن ٹنڈولکر کی اہلیہ انجلی ٹنڈولکر اور سنجے دت بھی انھیں دیکھنے اسپتال آئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید