• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 اگست سے انٹرنیٹ کلبز ‘ سنوکر کلبز کو سکول اوقات بند رکھنے کی ہدایات

سرگودھا (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 17 اگست سے انٹرنیٹ کلبز ‘ سنوکر کلبز کو سکول اوقات کے دوران بند رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول اوقات میں بچوں کی اکثریت سکولوں سے بھاگ کر ان انٹرنیٹ اور سنوکر کلبز میں سکول کا وقت گزارتی ہے جس سے بچے نہ صرف آوارہ ہورہے ہیں بلکہ مختلف جرائم میں بھی ملوث پائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین