• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 کروڑ قرض کیس، راجپال یادیو کا سمجھوتہ کرنے کے بجائے لڑنے کا فیصلہ

بھارتی اداکار راجپال یادیو نے 9 کروڑ روپے قرض اور چیک باؤنس کیس میں عدالت میں سمجھوتہ کرنے کے بجائے کیس لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اداکار راجپال یادیو کے خلاف 9 کروڑ روپے کے قرض اور چیک باؤنس کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ان کی عبوری ضمانت یکم اپریل تک بڑھا دی۔

 عدالت نے کہا کہ فی الحال انہیں جیل نہیں بھیجا جائے گا کیونکہ انہوں نے شکایت کنندہ کو قابلِ ذکر ادائیگیاں کی ہیں۔

راجپال یادیو کے وکیل ایس کے شرما نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار نے اب معاملہ عدالت میں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی قسم کے سمجھوتے کے حق میں نہیں ہیں۔

عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ یکم اپریل مقرر کی ہے۔

راجپال نے بیان دیا، ’مجھے بھارتی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، سچ سامنے لانے کی پوری کوشش کریں گے۔‘

یہ معاملہ 2010 سے جڑا ہے، جب راجپال نے اپنی فلم اتا پتا لاپتا کے لیے دہلی کی کمپنی مرلی پراجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔

فلم کی ناکامی کے بعد مالی تنازع بڑھا اور 2018 میں عدالت نے انہیں چیک ڈس آنر کے تحت چھ ماہ قید کی سزا سنائی، جسے 2019 میں سیشن کورٹ نے برقرار رکھا۔ واجب الادا رقم بڑھ کر تقریباً 9 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید