امریکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو جدید دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
ابوظبی سے حکام کے مطابق دفاعی نظام کی مالیت تقریباً 4.5 ارب ہے اور اس میں جدید لانگ رینج ریڈار بھی شامل ہے۔
حکام کے مطابق جدید ریڈار دور سے آنے والے میزائل اور ڈرون کو نشانے بنا سکے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نیا ریڈار تھاڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا۔
حکام کے مطابق نیا ریڈار سرحد میں پہنچنے سے پہلے ہی بیلسٹک میزائل تباہ کرسکے گا، امریکا امارات معاہدے میں 12 جدید سینسر اور کمیونیکیشن سسٹمز بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یو اے ای کو دو کنٹرول سینٹرز بھی دیے جائیں گے۔ نئے جدید سسٹم سے عرب امارات فضائی حدود کو ہر سمت سے محفوظ بنا سکے گا۔
حکام کے مطابق امریکا امارات معاہدہ خطے میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اہم ہے، امریکی وزیر خارجہ نے ہنگامی بنیادوں پر نئے معاہدے کی منظوری دی۔ امریکی کانگریس کی معمول کی منظوری کو نظر انداز کیا گیا۔
حکام کے مطابق امریکا تربیت، تکنیکی مدد اور 5 سال کی سروس بھی فراہم کرے گا، امریکی محکمہ خارجہ نے معاہدے کی تفصیلات جاری کر دیں۔