اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران لندن کو میزائل سے نشانہ بناسکتا ہے۔ ادھر برطانیہ کے ہاوسنگ سیکریٹری اسٹیو ریڈ نے کہا کہ اسرائیلی دعوے کی کوئی تصدیق شدہ تشخیص موجود نہیں۔
برطانوی ہاؤسنگ منسٹر اسٹیون مارک وارڈ ریڈ نے کہا کہ ایسا کوئی اندازہ نہیں کہ ایران برطانیہ کونشانہ بنا رہا ہے یا اگر وہ چاہے تو ایسا کر بھی سکتا ہے۔
اہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اسے مکمل محفوظ رکھیں گے۔
برطانوی وزیر اسٹیو ریڈ نے کہا کہ ایران نے طویل فاصلے کے میزائل داغے بھی تو برطانیہ کی افواج دفاع کرنے کے قابل ہیں۔
اسٹیو ریڈ کا اتوار کو کہنا تھا کہ برطانیہ مغربی ایشیا میں ایران سے متعلق جاری تنازع میں شامل نہیں ہوگا، تاہم وہ اپنے قومی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم رہے گا۔