• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ختم النبیاء ہیڈکوارٹرز کی خطے کے تمام امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

ٹرمپ کی ایرانی بجلی گھروں پر حملے کی دھمکی کے بعد ایران کا ردِ عمل سامنے آگیا۔

ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ ایران کے بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو خطے میں تمام امریکی توانائی تنصیبات نشانہ ہوں گی۔

ہیڈکوارٹرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے کے آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور ڈی سیلینیشن پلانٹ بھی نشانہ ہوں گے۔

علم میں رہے کہ ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکی فوج کے پاس ایران کے بجلی گھروں کو ایک گھنٹے میں تباہ کرنے کی صلاحیت ہے، لیکن ایسا کرنے سے برسوں کی تعمیر نو اور انسانی المیہ جنم لے گا، اس لیے وہ اس اقدام سے باز رہ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، ’میں نے تہران میں بہت سی انفرااسٹرکچر کو چھوڑ دیا کیونکہ اگر اسے نقصان پہنچایا جائے تو اسے بنانے میں برسوں لگیں گے۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید