امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا بالواسطہ تبادلہ اب بھی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت ختم ہو چکی، لیکن مصر، قطر اور برطانیہ اب بھی دونوں ملکوں میں پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق امریکا ایران سے یورینیم افزودگی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ 5 سال کے لیے میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی چاہتا ہے، جبکہ ایران جنگی نقصانات کا ہرجانہ طلب کر رہا ہے۔
ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اگر امریکا ایران کے منجمد اثاثے اسے واپس کر دے تو ایران کا ہرجانے کا مطالبہ پورا ہو سکتا ہے۔