• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس عراقچی کی عُمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ٹیلیفونک گفتگو

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی عُمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے عُمانی ہم منصب سے امریکا اسرائیل جنگ سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر ایرانی مؤقف سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق عمانی وزیرِ خارجہ البوسعیدی نے عباس عراقچی کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی اور عُمانی وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید