دنیا کیوبا کو حائل توانائی بحران سے لاعلم نکلی، امریکی میڈیا نے وسطی امریکی ملک کو تین ماہ سے بڑی تیل سپلائی نہ ملنے کا دعویٰ کردیا۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیوبا کو تین ماہ سے کوئی بڑی تیل سپلائی نہیں ملی۔
امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ امریکا کی جانب سے سخت پابندیاں اور دباؤ کے باعث کیوبا کا ’آئل بلیک آؤٹ‘ جاری ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وینزویلا میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد کیوبا کو تیل سپلائی تقریباً بند ہو چکی ہے۔
امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ روس نے کیوبا کی طرف دو آئل ٹینکرز روانہ کیے ہیں، کیوبا کے ’آئل بلاکیڈ‘ کے سبب روسی تیل پہنچنے میں مشکلات ہیں۔