قطر میں ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
قطری وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے۔
قطری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔