• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 11 کا میلہ 39 دن جاری رہے گا، ایونٹ میں مجموعی طور پر فائنل سمیت 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں یکساں تعداد میں ہوں گے، قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم 22، 22 میچز کی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور میں ہی ہوگا، پی ایس ایل 11 کے میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 11کے ایلی منیٹر1 اور 2 لاہور میں ہوں گےجبکہ کوالیفائر کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ میگا کرکٹ ایونٹ کا فائنل بھی لاہور میں ہو گا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید