• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والوں میں پاکستانی نژاد فٹبالر بھی شامل

فیفا ورلڈ کپ میں ایک پاکستانی بھی کھیل رہا ہے، جو ایک عرب ملک کی نمائندگی کرے گا۔ 

عراق کے اسکواڈ میں شامل زیدان اقبال کی جڑیں پاکستان سے جڑی ہیں، مانچسٹر میں پیدا ہونیوالے زیدان کے والد کا تعلق پاکستان جبکہ والدہ کا تعلق عراق سے ہے۔

فیفا قوانین کے مطابق زیدان پاکستان، عراق اور انگلینڈ تینوں ممالک سے کھیلنے کے اہل تھے۔

زیدان اقبال نے 2021 میں عراق کی انڈر-23 اور پھر 2022 میں سینیئر ٹیم کے جانب سے کھیلا۔ عراقی سینئر ٹیم سے کھیلنے کے بعد پاکستان کے پاس ان کو بلانے کا حق نہیں تھا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعات کی وجہ سے زیدان کی خدمات حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

زیدان اقبال 9 سال کی عمر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی اکیڈمی کا حصہ بنے تھے۔ انہوں نے 2021 میں مانچسٹر یونائٹیڈ کے جانب سے یوئیفا چیمپنز لیگ میں شرکت کی۔

زیدان اقبال کے والد عامر کا تعلق پاکستان کے شہر ساہیوال سے ہے، زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن جائیں گے۔

اس حوالے سے زیدان اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں اور والد نے بتایا کہ میں کس طرح تاریخ کا حصہ بننے جا رہا ہوں۔ میں کبھی عراق نہیں گیا لیکن پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید