• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں آج یومِ پاکستان منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات سادگی سے ہوں گی۔

 یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کے ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی برقرار ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اتحاد سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی، ہم نے دہشت گردی کےخلاف طویل اور کامیاب غیر روایتی جنگ لڑی۔

معرکہ حق کے دوران ہم نے دشمن کی جارحیت کا بے خوفی سے مقابلہ کیا، دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔


قومی خبریں سے مزید