• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

ایران کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اس فیک نیوز کا مقصد اقتصادی اور تیل کی مارکیٹس میں ہیرا پھیری کرنا ہے اور اس دلدل سے نکلنا ہے جس میں امریکا اور اسرائیل پھنسے ہوئے ہیں۔

باقر قالیباف  نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قوم جارح ممالک کی مکمل اور شرمناک سزا چاہتی ہے، یہ ہدف حاصل کرنے تک تمام اہلکار اپنے لیڈر اور قوم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

ایرانی سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ تہران کی موثر جوابی کارروائی کے سبب ٹرمپ ایران کے اہم انفراسٹرکچر پر حملے کی دھمکی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اس لیے بھی پسپا ہوئے کیونکہ امریکا اور مغربی ممالک کی اقتصادی مارکیٹ اور بانڈز کو خطرات بڑھ گئے تھے۔

اہلکار نے واضح کیا کہ کئی ثالثوں کے زریعے ایران کو پیغام بھیجا جارہا ہے مگر واضح جواب یہی ہے کہ ایران اس وقت تک دفاع جاری رکھے گا جب تک ضروری ڈیٹرینس حاصل نہیں کرلیتا۔

اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ نہ تو آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی حالت پر واپس جائے گی، نہ ہی انرجی مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔

ٹرمپ کا 5 روزہ الٹی میٹم کا مقصد ایرانی عوام کیخلاف جرائم جاری رکھنا ہے، ایران کا جواب، وسیع تر دفاع جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید