کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی میں ایک طرف جنگی بحران ہے تو دوسری طرف اتحاد ایئر ویز نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کیلئے پروازوں کا اغاز کردیا ہے۔ جمعہ کی شام ابوظہبی سے افتتاحی پرواز EY-310کابل پہنچی تو اسے واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا۔ مہمانوں کا خاص استقبال کیا گیا اور ابوظہبی جانے والے مہمانوں کو الوداع کیا گیا۔ ایئر لائن اس روٹ پر ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔