اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد میڈیا پر پیغام میں کہنا ہے کہ ڈیل ہونے تک ایران اور حزب اللّٰہ پر حملے جاری رکھیں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا اور ایران امن بات چیت کرتے ہیں تو اسرائیل اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں جنگ کے تمام مقاصد معاہدے سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ایسا معاہدہ ہمارے مفادات کا تحفظ کرے گا۔
علاوہ ازیں نیتن یاہو نے گزشتہ روز جنوبی شہر عراد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی میزائل حملے کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔