• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کی شاندار واپسی، کنسرٹ میں لاکھوں مداح اُمڈ آئے

فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

عالمی شہرت یافتہ کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کی تقریباََ 4 سال بعد شاندار انداز میں واپسی ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ’بی ٹی ایس‘ کے شاندار کنسرٹ کا انعقاد ہوا جس میں لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے شرکت کی۔

منتظمین کے مطابق کنسرٹ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ سے زیادہ مداحوں نے شرکت کی، یہ کنسرٹ مشہور اسٹریمنگ سروس’نیٹ فلکس‘ پر بھی نشر کیا گیا۔

کنسرٹ میں بی ٹی ایس کے ممبرز آر ایم، شوگا، جے ہوپ، جن، جنگ کوک، وی اور جم ان نے اپنے بینڈ کے نئے گانے’سوئم‘ اور دیگر مشہور گانوں پر شاندار پرفارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ 2022ء میں بی ٹی ایس بینڈ کے ممبرز جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق مینڈیٹری ملٹری سروس مکمل کرنے میں مصروف ہوگئے تھے۔

ملٹری سروس کی وجہ سے بی ٹی ایس کی بطور گروپ تمام سرگرمیاں تعطل کا شکار رہیں لیکن اس دوران انفرادی طور پر تمام ممبران اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور سولو میوزک البمز بھی ریلیز کیے۔

حال ہی میں 20 مارچ کو ’بی ٹی ایس‘ نے اپنا ایک نیا البم بھی ریلیز کیا ہے اور ورلڈ ٹور کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید