مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹیجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس استنبول میں ہوا۔ اسٹریٹیجک سیاسی ودفاعی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سیاسی و دفاعی کمیٹی کے استنبول اجلاس میں ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ ودفاع نے شرکت کی۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں تینوں ملکوں کی دفاعی افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے اور مکہ معاہدے کے فریم ورک میں خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق تینوں ممالک بحرانوں کے پرامن حل کے لیے کشیدگی میں کمی اور تحمل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اجتماعی دفاع، ڈیٹرنس کی ساکھ اور مؤثریت بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں سیکریٹری جنرل کی سربراہی میں سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، ابتدائی طور پر سیکریٹریٹ کی سربراہی پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکریٹری جنرل کریں گے۔ سیکریٹری جنرل کی مدتِ سربراہی 3 سال کےلیے ہو گی۔