• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فیصلہ کن جواب دیں گے‘، کاظم غریب آبادی کا لارک جزیرے پر امریکی حملے پر ردعمل

کاظم غریب آبادی---فائل فوٹو
 کاظم غریب آبادی---فائل فوٹو 

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی سطح پر کی گئی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

لارک جزیرے پر گزشتہ رات ہونے والے امریکی حملے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ خطے سے غیر ملکیوں کے قدم اکھاڑنا ہوں گے۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران امریکا کی دھمکیوں یا طاقت سے مرعوب نہیں ہو گا، آبنائے ہرمز کو کھولنا یا بند کرنا صرف ایران کے اختیار میں ہو گا۔

ادھر ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید