• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، جنرل ڈین کین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر الیسا سلوٹکن کو لکھے گئے خط میں جنرل ڈین کین نے کہا کہ انتخابات کا انتظام اور سیکیورٹی ریاستی اور مقامی حکام کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ فوج کا بیلٹ پیپرز، ووٹنگ مشین یا انتخابات سے متعلق دیگر سامان کو تحویل میں لینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

جنرل کین نے لکھا کہ انھیں نومبر 2026 کے انتخابات سے متعلق فوج کے کردار سے متعلق نہ تو کوئی غیرقانونی حکم موصول ہوا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی حکم ملنے کی توقع ہے۔

سلوٹکن نے امریکی وزیرِ دفاع سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے اس بات کی یقین دہانی مانگی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نومبر کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید