عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا۔
عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریلیز کیے گئے اس ترانے کی تھیم ’کھیلیں گے بیٹ پہ‘ ہے، جس میں صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔
ترانے کی ویڈیو میں شائقین کرکٹ کو بے تابی سے پی ایس ایل کے آغاز کا انتظار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل11 کے نئے شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔