• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای وضاحت چاہتا ہے مشکل وقت میں کن ممالک پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے: انور قرقاش

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یو اے ای کو ہتھیاروں اور فوجی دستوں کی ضرورت نہیں، یو اے ای وضاحت چاہتا ہے مشکل وقت میں کن ممالک پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے برادر اور دوست ممالک مسلسل رابطے میں ہیں، کچھ ممالک نے حقیقی حمایت فراہم کی جبکہ کچھ صرف بیانات تک محدود رہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مقابلہ کرنے اور ثابت قدم رہنے کی اپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔

انور قرقاش کا کہنا ہے کہ امارات کو ہتھیاروں اور فوج کے بجائے حمایت سے متعلق وضاحت کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید