• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان سے لوگ کیوں ڈرتے ہیں؟ سارہ لورین نے بتا دیا

فوٹوز— سوشل میڈیا
فوٹوز— سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ لورین کا کہنا ہے کہ شان کے ہمیشہ موڈ میں رہنے کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔

سارہ لورین نے حال ہی میں ’جیو نیوز‘ کے مشہور  پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے دلچسپ موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

میزبان تابش ہاشمی نے شو کے دوران ان سے سوال کیا کہ اگر آپ کو اپنے ساتھی اداکار سے شکایت کرنی ہو تو کیا شکایت ہو گی؟

اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میرے ساتھی اداکار ابھی شان شاہد ہیں اور وہ ہمیشہ موڈ میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت بڑے اسٹار ہیں اور میرے ساتھ بہت ہی اچھے انداز میں پیش آتے ہیں تو مجھے اپنے ساتھ ان کے رویے پر کوئی شکایت نہیں ہے۔

سارہ لورین نے یہ بھی کہا کہ لیکن میرا خیال ہے کہ اُنہیں سیٹ پر تھوڑا پُرسکون اور خوش رہنا چاہیے کیونکہ ان کے موڈ کی وجہ سے سیٹ پر لوگ اکثرخوفزدہ رہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید