• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے مذاکرات میں امریکی درخواستوں کو بار بار ٹھکرایا، وٹکوف

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ ایران کا اصرار تھا کہ اسے یورنیئم افزودگی کا حق حاصل ہے، اس نے مذاکرات میں امریکی درخواستوں کو بار بار ٹھکرایا، ایران بات چیت کو اُلجھا رہا تھا۔

امریکی کابینہ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے وٹکوف نے کہا کہ ہم امن معاہدے  کے فریم ورک کے لیے ایران کو 15 نکاتی تجاویز دے چکے ہیں، دیکھتے ہیں کہ حالات کہاں جاتے ہیں۔

وٹکوف نے کہا کہ اگر ہم ایران کو قائل کرلیں تو اس سے اچھا کوئی متبادل نہیں ہے، ہمارے پاس مضبوط اشارے ہیں کہ اس بات کے امکانات ہیں، ایران جنگ  کے خاتمے کا راستا تلاش کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید