• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ بہاولپور کا یوم آزادی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوئٹہ کے شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ بہاولپور نے یوم آزادی پاکستان تقریبات انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالہ سے صبح آزادی مارچ تقریب کو منسو خ کر دیا گیا ہے۔ مزید براں شانِ بہاولپور ایوارڈ کی تقریب کو ملتوی کیا گیا ہے۔ اس تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے ایک اجلاس میں بتائی۔جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عمرانہ اجمل، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ ڈی سی او نے 13اور 14اگست کی درمیانی رات 12بجے ہونے والی آتش بازی کو بھی منسوخ کر نے کے احکامات دئیے۔
تازہ ترین