بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کے ہنمار محمد صفدر شہباز نے کہا ہے کہ سرزمین صوبہ بہاولپور کی عوام حکمرانوں سے بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں،محمد صفدر شہباز نے کہا کہ بہت ہو چکا،بہاولپور صوبہ کی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بہاولپور صوبہ کی بحالی کا اعلان کرے بصورت دیگر عوام حکمرانوں کو پھر سے زمین پر دے ماریں گے۔