کویت نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے کویت پر حملوں کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کےخاتمےکیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے موجودہ بحران میں پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔