• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسٹم میں وافر گیس موجود، کوئی قلت نہیں: ترجمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ سسٹم میں وافر گیس موجود ہے، کوئی قلت نہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں ترجمان ایس این جی پی ایل نے کہا کہ روزانہ 900 ملین کیوبک فٹ گیس سپلائی کر رہے ہیں، سسٹم میں وافر گیس موجود ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کوشش ہے کھانے کے اوقات میں پریشر بھی پورا ہو۔ 2 اپریل سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی کی کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو، تجارتی، صنعتی، کھاد کے شعبے کو گیس مسلسل فراہم کی جائے گی، سی این جی اور پاور سیکٹر کو کچھ کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید