گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کے تہوار گورنر ہاؤس میں منائے ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مذہبی آزادی ہماری آئینی ذمے داری ہے اور آئین کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاوس کے دروازے ہر طبقے کے افراد کے لیے کھلے ہیں اور سب مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔
گورنر خیبر پختون خوا نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے جس کو مکالمے کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔