وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے ایک گھنٹہ زمین کے نام کرنے کی اپیل کردی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک توانائی کا غیرضروری استعمال روک دیں۔ انتہائی ضروری بتیاں اور آلات استعمال کرکے زمین سے محبت کا ثبوت دیں۔
انہوں نے کہا کہ ارتھ آور سے توانائی کے کم استعمال کی ترغیب ملے گی، سندھ کی تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر میں ارتھ آور منایا جائے گا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک تمام غیر ضروری روشنیاں بند کی جائیں گی۔