آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے معاملے میں تفتیشی افسر نے ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کو خط لکھ کر سفارش کی ہے کہ ملزم ندیم مبارک کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم کا نام پی این ایل آئی لسٹ میں ڈالا گیا تھا، تاہم ضمانت کے بعد ٹک ٹاکر ندیم نانی والا تفتیش میں شامل ہو گئے اور اپنی صفائی پیش کی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں بے قصور ثابت ہوا ہے اور اس کے نام کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے میں کوئی اعتراض نہیں۔
این سی سی آئی اے نے ندیم نانی والا سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہوا ہے، تاہم ندیم نانی والا نے سیشن کورٹ لاہور سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔