وزن ……
میں وزن کم کرنا چاہتا ہوں، میں نے خواہش ظاہر کی۔
روزانہ ایک گھنٹہ ورزش، ڈوڈو نے نصیحت کی۔
یہ مشکل کام ہے، میں نے ماتھا رگڑا۔
آدھا گھنٹہ واک، ڈوڈو نے حل پیش کیا۔
یہ بھی زیادہ ہے، میں نے منہ بنایا۔
چینی ورزش تائی چی سے بھی فرق پڑتا ہے، ڈوڈو نے بتایا۔
کوئی آسان طریقہ نہیں ہے؟ میں نے جاننا چاہا۔
روزانہ ایک کلو گلاب جامنیں کھائو، ڈوڈو نے مشورہ دیا۔
اس سے وزن کیسے کم ہوگا؟ میں نے حیرت سے پوچھا۔
ڈوڈو نے کہا، مٹھائی سے شوگر ہوجائے گی۔
شوگر میں وزن کافی کم ہوجاتا ہے۔