• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما شو نے میرا اداکاری کا کیریئر تباہ کر دیا: ارچنا سنگھ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے کیریئر سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ مقبول ٹی وی شو دی کپل شرما شو میں میری شمولیت نے اداکاری کے کیریئر پر منفی اثر ڈالا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر کے باوجود فلم ساز اب بھی مجھے ایک سنجیدہ اداکارہ کے طور پر قبول کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے صرف ایک ایسی شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں جو کرسی پر بیٹھ کر ہنستی ہے، جس کی وجہ سے مجھے اہم اداکاری کے مواقع نہیں مل رہے۔

ارچنا پورن سنگھ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بار بار کوشش کے باوجود فلم سازوں کو قائل نہیں کر پا رہی کہ میں ایک سنجیدہ اداکارہ ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ماضی میں کچھ کچھ ہوتا ہے، دے دھنا دھن اور بول بچن جیسی فلموں میں معاون کردار ادا کیے ہیں، جبکہ نئی فلم ٹوسٹر میں میں راجکمار راؤ اور سانیا ملہوترا کے ساتھ نظر آؤں گی، جس سے مجھے امید ہے کہ نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید