امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے آج تک پاکستان کےوجودکو تسلیم نہیں کیا،اب پاکستان کے تحفظ اور استحکام کویقینی بناناہم سب کا فرض ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر پوری قوم کومبارکباد دیتا ہوں، جنوبی ایشاءکےمسلمانوں کیلئے پاکستان اللہ تعالیٰ کابہت بڑا انعام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہجرت کرنے والوں نے اپنا سب کچھ پاکستان پر نچھاور کر دیا،گزشتہ 70سال سےقوم کی گردنوں پر مسلط حکمراں اپنےفرض سے روگردانی کررہے ہیں۔