پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا میچ ہے۔ پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔