• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک، 25 زخمی

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چین میں عمارت میں آگ بھڑک اُٹھنے سے 3 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

چینی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی چین کے صوبہ شانزی کے شہر تائی یوان میں واقع کنزیان اسٹریٹ کی عمارت میں گزشتہ شب تقریباً 8 بجے آگ لگی، تاہم بروقت کارروائی سے آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت میں ایک ہوٹل بھی واقع ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ زیادہ تر عمارت کی بیرونی دیواروں تک محدود رہی۔

مزید برآں دکانوں کے سامنے کھڑی متعدد برقی سائیکلیں بھی جل گئیں۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ یہی عمارت نومبر 2023 میں بھی آتشزدگی کا شکار ہوئی تھی، جس میں مبینہ طور پر 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید