• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد جھلس کر ہلاک

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چین کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ 

بیجنگ سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید