وزیراعظم شہباز شریف کو موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ چلانے والوں کےلیے مجوزہ فیول سپورٹ پروگرام کےلیے تیار ایپ کی بریفنگ دیدی گئی۔
وزیراعظم کی سربراہی میں ایندھن بچن اور کفایت شعاری پروگرام پر اجلاس ہوا،جس میں مجوزہ ایپ کی تفصیل بتائی گئی۔
شہباز شریف نے کہاکہ صوبائی حکومتیں موٹرسائیکل، رکشا مالکان کو رجسٹریشن اپنے نام کرانے کے لیے سہولت فراہم کریں تاکہ انہیں حکومتی ریلیف سے فائدہ مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کے لیے مناسب مقدار موجود ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حالیہ صورتحال میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سےروکنے کے لیے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے دیے، وفاقی حکومت نے یہ رقم مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرکے دی ہے۔