وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے، اس دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کی میزبانی میں ترکیے، مصر اور سعودی کے درمیان 4 فریقی مذاکرات کے بعد فیصل بن فرحان، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم آفس پہنچے۔
اُن کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات جاری ہے، جس میں وزیر خارجہ سینیٹر ڈار اور قومی سلامتی کے مشیر بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، وزیر اعظم نے خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے دوران گفتگو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےلیے نیک خواہشات ظاہر کیں۔